بختاور بھٹو کے بعد صدر عارف علوی بھی ٹوئٹر گیم ورڈل کے دلدادہ نکلے
صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ کے فین نکلے
حالیہ ہفتوں میں ایک آن لائن ورڈ گیم نے انٹر نیٹ کی دنیا میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے ، ورڈل گیم سوشل میڈیا صارفین کو چھ کوششوں میں پانچ حرفی لفظ بوجھنے کا چیلنج دیتی ہے۔ اس گیم کے سادگی اور دن میں ایک بار کھیلنے کی حد کی وجہ سے اس نے انٹر نیٹ کی مارکیٹ کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
گیم ورڈل دنیا بھر کے ساتھ اب پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے ، گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا 228 4/6اسکور شیئر کیا۔
Wordle 228 4/6
⬜🟩⬜🟩⬜
⬜🟩⬜🟩🟩
⬜🟩⬜🟩🟩
🟩🟩🟩🟩🟩— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) February 2, 2022
یہ بھی پڑھیے
کیا عبدالحفیظ شیخ کی شکست چائے کی پیالی میں طوفان ہے؟
معاشی مشکلات کے سبب شمالی امریکا میں ڈزنی کے 60 اسٹورز بند
اس سے قبل پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی حروف کو جوڑ کر لفظ بنانے کی مشہور گیم ’ورڈل‘ کے فین نکلے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنا ’ورڈل‘ گیم کا سکور شیئر کیا، جس کے بعد صارفین ان کی ٹویٹ پر طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے صدرمملکت کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ضرور ان کے پوتے اور پوتیاں ان کے فون سے کھیل رہے ہوں گے۔‘
واضح رہے کہ ورڈل گیم ایک آن لائن گیم ہے جس میں صارف کو 6 باریوں میں 5 حروف پر مبنی لفظ بوجھنا ہوتا ہے، تاہم سادہ سا گیم ہونے کے باوجود اسے ایک صارف دن میں صرف ایک بار کھیل سکتا ہے۔امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز نے اس گیم کو ترتیب دینے والے شخص سے اسے ایک ملین ڈالر سے زیادہ کی ایک ’نامعلوم‘ قیمت پر خرید لیا ہے۔