عوام کے لیے ایک اور خوشخبری، حکومت نے نیٹ میٹرنگ کا حصول آسان بنا دیا

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے اپوزیشن کا یہ الزام درست ہے کہ ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ کی تقریبا دس ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں لیکن اب یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ شمسی توانائی (سولر سسٹم )سے حاصل بجلی حکومت کو فروخت کرنے کے لئے حکومت نے ملک بھر میں ضروری عنصر ، نیٹ میٹرنگ کے حصول کو آسان کردیا گیا ہے اور اب تک اس حوالے سے جاری کئے گئے نیٹ میٹرنگ کے لائسنس کی تعداد 12 ہزار 9سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ کے اجلاس میں تسلیم کیا کہ نیٹ میٹرنگ کے لائسنس کے اجراء کے لئے طریقہ کار بہت پیچیدہ تھا اور اسی کے سبب ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ کی 10 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التوا تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف سے قرض کی چھٹی قسط ملنے کے بعد روپیہ مستحکم

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں کوئی اشیاء مارکیٹ سے مہنگی نہیں، یوایس سی

تاہم ان کا کہنا تھاکہ نیٹ میٹرنگ یعنی سولر یا کسی اور ذریعے سے حاصل بجلی حکومت کو فروخت کرنے کا تصور تین دہائیوں پرانا ہے مگر افسوس کے ہم اس معاملے میں بہت پیچھے رہ گئے۔ لگتا ہے کہ ہم غاروں کے دور میں رہ رہے تھے۔

علی محمد خان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نواز کے دور حکومت میں 18-2016 کے دوران صرف پچاس میگاواٹ کی نیٹ میٹرنگ ہوئی تھی جبکہ اس حوالے سے حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب گذشتہ ڈھائی تین برس کے دوران  ملک میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے تین سو میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ہزار 9سو 18 نیٹ میٹرنگ کےلائسنس کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ اپوزیشن کا یہ الزام درست ہے کہ ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ کی تقریبا دس ہزار درخواستیں زیر التوا ہیں لیکن اب یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا کیونکہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے لئے اجازت کے حصول کو آسان بنادیا ہے۔

پہلے نیٹ میٹرنگ کی درخواست متعلقہ ڈسکوز اور وہاں سے مرکزی وزارت میں جاتی تھی جہاں اس درخواست کا سفر ایک میز سے دوسری میز تک جاری رہتا تھا، جس میں بہت وقت لگ جاتا تھا مگر گزشتہ دو تین ماہ کے دوران ہم نے یہ ڈیولپمنٹ کی ہے کہ اس نظام کو آسان بنایا ہے۔ اب 25 کلو واٹ کا سولر سسٹم رکھنے والے صارفین کو لائسنس کے اجراء کیلئے ڈسکوز یعنی پیسکو ،لیسکو، کیسکو ، ہیسکو اور آئیسکو وغیرہ کو الائسنس کے اجرا کی اجازت دے دی ہے۔ اب درخواست کی وزارت میں آنے اور وہاں سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ۔اس سے نیٹ میٹرنگ بڑھے گی جس سے عام شہریوں اور حکومت دونوں کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر