ڈسٹرکٹ کورٹ سے گلوکارہ میشاء شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری
وکیل میشا شفیع کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں اس لیے آج پیش نہیں ہو سکتی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ لاہور نے گلوکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمہ میں گلوکارہ میشاء شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے شریک ملزمہ ماہم جاوید کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
روہڑی کے قریب مندر میں ڈکیتی، مسلح ڈاکو مورتیوں سے زیورات اور تاج لے گئے
پشاور یونیورسٹی میں رکنیت سازی مہم کے دوران فائرنگ، ایک پولیس اہلکار زخمی
عدالت نے اپنے آرڈر میں کہا کہ آئندہ سماعت 19 فروری پر اگر علی ظفر کے وکیل نے زیر التواء درخواستوں پر دلائل نہ دیئے تو پراسکیوٹر کے دلائل کی روشنی میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی نے حاضری مکمل کروائی جبکہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔
عدالت میں ملزمہ میشا شفیع آج بھی پیش نہ ہوئی، جس میں ملزمہ میشا شفیع کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
وکیل میشا شفیع کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں اس لیے آج پیش نہیں ہو سکتی۔ مدعی کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہیں ہوتا، عدالت مدعی کے عدالت میں نہ آنے پر کیس خارج کرے۔
جس پر عدالت نے کہا کہ ایک دو دفعہ اسکو دیکھتے ہیں، نہیں تو مدعی کو وارننگ جاری کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔