وزیراعظم کا 2 لاکھ 38 ہزار حل شدہ شکایات کے ازسر نو جائزے کا حکم
صوبائی سطح پر 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں جبکہ حکومت خیبر پختونخوا کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم پورٹل پر گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دی اور ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلیٰ افسران کے حوالے کیا جائے۔
صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ اسمبلی:طلبہ یونین کی بحالی کا تاریخی بل متفقہ طور پر منظور
پروگرام جی فار غریدہ میں ذومعنی گفتگو پر نیوز ون کوپیمرا کا شوکاز جاری
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے۔
صوبائی سطح پر 80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں جبکہ حکومت خیبر پختونخوا کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
صوبہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی۔ گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا۔
زیادہ تر شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ شکایات پر نظر ثانی کرکے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔









