رتوڈیرو میں گدھا گاڑیوں کی ریس ، لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جانے لگا

مقامی افراد اور مسافروں نے اعلیٰ حکام سے پولیس سرپرستی میں ہونے والی ریس کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چٸيرمین اور رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب رتوڈيرو میں گدھا گاڑیوں کی ریس ، لاکھوں روپے کا سٹا لگنے لگا۔

رتوڈیرو پولیس کی سرپرستی میں گدھوں کی ریس پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جارہا ہے ، جبکہ ریس کی وجہ سے سڑکوں پر خطرناک مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت نئے تعلیمی سیشن کا اعلان کرکے بے چینی ختم کرے، اے پی آئی

بلاول بھٹو کا حلقہ انتخاب رتوڈیرو کا گرلز اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

رتوڈیرو کی ڈیرو روڈ پر گدھا گاڑیوں کی ریس آئے روز کا معمول بن گیا ہے، جس میں لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے ، ریس کی وجہ سے مسافروں کو مقامی شریف لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں کا احتجاج

نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں اور مسافروں کا کہنا تھا کہ گدھا گاڑیوں کی ریس سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں ، جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں۔ پولیس کو درخواستیں دے کر تھک گئے ہیں مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس ذمہ داروں کے خلاف ایکشن اس لیے نہیں لیتی کیونکہ انہیں شرطوں پر لگی ہوئی رقم کا حصہ پہنچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس مکروہ دھندھے کا نوٹس لیں اور خطرناک ریس کو بند کرائیں۔

متعلقہ تحاریر