بلاول بھٹو نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے پلان کی منظوری دیدی
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کے پلان کی منظوری دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ پُرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل پیچ پر حکومت کے خلاف 10 دنوں پر مشتمل عوامی مارچ کے پلان کی تفصیلات شیئر کیں ہیں۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی اس منتخب حکومت اور اس کی وجہ سے ہونے والی معاشی تباہی کے خلاف 27 فروری 2022 سے کراچی سے اسلام آباد تک عظیم الشان عوامی مارچ شروع کریں گی ۔ پرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیے
لانگ مارچ عمران حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گا، صدر ن لیگ سندھ
لانگ مارچ ضرور ہوگا دھرنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، سید خورشید شاہ
View this post on Instagram
چیئرمن پی پی پی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں عوامی مارچ کے راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ان دس روز کے دوران مارچ کے شرکاء کون کون سے اسٹیشنز پر اپنا قیام کریں گے اور کہاں کہاں جلسے کئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2 جنوری کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اب اس حکومت کوایک دن بھی مزید نہیں دینا چاہتے۔ پاکستان میں اس وقت تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں تاریخی مہنگائی کی سخت مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں زرعی بحران، گیس بحران پیدا کیا ہم اس کی مذمت کر تے ہیں، وفاقی حکومت عوام کے سر سے چھت چھین رہی ہے، عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔