شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آل راؤنڈر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے صاحبزادے اذہان مرزا ملک اپنے ماموں کے ساتھ ڈینس کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اور دنیائے ٹینس کی جانی مانی شخصیت ثانیہ مرزا کے صاحبزادے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اذہان مرزا ملک اپنے ماموں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مذاق یا حقیقت ، کرس گیل نے کراچی کنگز کو بطور ہیڈکوچ خدمات پیش کردیں

اہم فائٹ میں کیل بروک سے شکست، باکسر عامر خان کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

اذہان مرزا ملک کی جانب سے پیغام شیئر کرتے ہوئے عمران مرزا نے لکھا ہے کہ "میری دھن پر سب ڈانس کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔اذہان مرزا ملک۔”

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے صاحبزادے کی ویڈیو اکثر اوقات سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پلے آف مرحلےکے میچز دیکھنے کےلیے پاکستان میں ہیں۔

آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل کی فرنچائز "پشاور زلمی” کو پریزنٹ کررہے ہیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم 9 میچز میں سے 5 میچز جیت کر پلے آف مرحلےکے کوالیفائی کرچکی ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش حیدرآباد (بھارتی شہر) کے چلڈرن اسپتال میں ہوئی تھی۔ پیدائش کے وقت اذہان مرزا ملک کا وزن ساڑھے تین کلو گرام تھا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گذشتہ برس 30 اکتوبر کو اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ منائی تھی جس میں خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔ ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

متعلقہ تحاریر