کیا بھٹو زندہ ہے فیک نیوز نہیں ہے، عامر لیاقت

کیا بھٹو زندہ ہےفیک نیوز نہیں؟ ایسا کہنے پر کیا بلاول کو بھی پانچ سال کیلئے جیل بھجوایا جائیگا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ کیا فیک نیوز کے قانون کے تحت اگر بلاول بھٹو زرداری کہیں کہ بھٹو زندہ ہے تو کیا انھیں بھی پانچ برس کے لیے جیل بھجوادیا جائے گا؟۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے آرڈننس جاری کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جعلی خبروں پر پانچ سال تک کی قیدکی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ تو کیا اگر بلاول بھٹو زرداری فرمائیں کہ “بھٹو زندہ ہے”  تو کیا انہیں بھی پانچ برس کے لیے جیل بھجوادیا جائے گا ؟ کیا بھٹو زندہ ہےفیک نیوز نہیں؟

یہ بھی پڑھیئے

طوبیٰ انور کو عامر لیاقت کے بعد والدین کی یاد ستانے لگی

عامر لیاقت کو شب عروسی منانے کی فرصت نہ ملی

واضح رہے کہ   وفاقی وزیرِ قانون  کی جانب سے پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے آرڈننس جاری  کرنے کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون  فروغ نسیم نے کہا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے، لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، آرڈیننس سے متعلق 2 سال کی جگہ 5 سال کی سزا ہو گی۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ 6 مہینے میں ٹرائل مکمل ہو گا، 6 مہینے میں ٹرائل مکمل نہیں ہوتا تو ہائی کورٹ متعلقہ جج سے وضاحت لے سکے گی، جج ہائی کورٹ کو مطمئن نہ کر سکا تو اس کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، پیکا آرڈیننس کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے، الیکشن ایکٹ والا آرڈیننس بابر اعوان نے بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر