سکھر میں کلین اینڈ گرین صفائی مہم ناکام ، شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر

صفائی مہم کے اعلانات کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سکھر انتظامیہ کی سکھر کلین اینڈ گرین صفائی مہم ناکام ، مختلف یوسیز میں صفائی کی ابتر صورتحال، نالیوں اور گٹروں کا کچہرہ اٹھایا نہ جاسکا، تعفن اٹھنے سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ، شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر کلین اینڈ گرین صفائی مہم کے حوالے سے مختلف یوسیز میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی سمیت گندگی کے ڈھیروں کے خاتمے کیلئے مہم جاری ہے لیکن افسوس شہر کی مختلف یوسیز میں ابتک صفائی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں موسم گرما میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ

سکھر میں شہریوں کا پلیٹیں، بجری ، پتھر اور ریت اٹھا کر انوکھا احتجاج

سکھر کی مختلف یوسیز میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے گلیوں و محلوں میں نالیوں اور گٹروں کا کچہرہ ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

شہر میں جمع گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ مکین پریشان حال ہے تو مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ بھی حد سے بڑھ رہا ہے۔

گندگی کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صفائی مہم کے اعلانات کے باوجود صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکھر انتظامیہ اور بلدیہ اعلیٰ سکھر کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر