عمران خان کا کامیاب دورہ روس، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے بعد معروف مغربی اور بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے۔ مودی کوناکام خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کاسامنا ہے۔
نامور بھارتی شخصیات کا کہنا ہے کہ مودی بھارت کو انتہاپسندی کی آگ میں جھونک رہے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ہوشیاری سے خطے کی طاقتوں روس اور چین کو اپنا حلیف بنارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات
یوکرین پر جارحیت کے بعد روس اور مغربی دنیا آمنے سامنے
بھارتی مصنف راجیمن کٹپن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تو عمران خان صدر پیوٹن اور شی کے ساتھ شاندار بلے بازی کررہے ہیں جبکہ ہم ایئر انڈیا ون (وزیراعظم مودی کے زیراستعمال جہاز)کے لیے ایندھن کے گیلن جلانے، ڈیزائنر لباس پر لاکھوں خرچ کرنے اور داڑھی کے اسٹائلسٹ کو تنخواہ دینے کے باوجودکھیل میں شکست کھارہے ہیں ۔
So, Imran Khan is batting well with Putin and Xi.
Despite burning gallons of fuel for Air India One, spending millions on designer robes and paying beard styilist, we are losing the game !
— Rejimon Kuttappan (@rejitweets) February 25, 2022
بھارتی تجزیہ کار راجیو چوپڑا نے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے لکھا کہ وہ بڑا کھیل کھیل رہے ہیں اور ہم حجاب اور پگڑی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔
Young lady, he is playing a long game. We are playing the hijab-turban game.
You get? https://t.co/V2ITcjpVtm— Rajiv Chopra (@Rajiv_Aranya) February 25, 2022
معروف بھارتی صحافی اشوک سوائن نے مودی پر طنز کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگرجھپیاں ڈالنا خارجہ پالیسی ہے تو”اماں“ماتا امرتندیامائی دیوی کے پاس دنیا کی بہترین خارجہ پالیسی ہوگی۔
If hugging is foreign policy then ‘Amma’ Mata Amritandamayi Devi would have world’s best foreign policy! pic.twitter.com/lAp3nz5TMn
— Ashok Swain (@ashoswai) February 25, 2022