سوئنگ کے سلطان کا ٹوٹی ہوئی اسٹمپس کے حوالے سے دلچسپ سوال

وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 460 انٹرنیشنل میچزکھیلئے

1985سے 2003 تک دنیا ئے کرکٹ کے نامور بلے بازوں کے حواسوں پر سواررہنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوٹی ہوئی اسٹمپ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا وہ بتاسکتے ہیں کہ یہ کس نے توڑیں اور کس میچ میں توڑی گئیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نے ٹوٹی ہوئی اسٹمپ کی دو تصاویر شیئر کیں، تصاویر کے ساتھ انھوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ ٹوٹی ہوئی کچھ اسٹمپ ملی ہیں   کیا آپ لوگ میری مدد کرسکتے ہیں   یہ معلوم کرنے میں کہ یہ میچ کہاں کھیلے گئے اور کس کے خلاف کھیلے گے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم باقاعدہ پی سی بی "ہال آف فیم” میں شامل

وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد

ٹوئٹر پر انھوں نے اپنی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ا ن  ٹوٹی ہوئی اسٹمپس کی تفصیلات خود بتائیں، سنہ 2002 میں کینیا میں ہونے والے پی ایس او کپ کی ہے ، دوسری ٹوٹی ہوئی اسٹمپ جس پر بلیک ٹیم لگایا گیا ہے وہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی ہے ، کوکا کولا کے لیبل والی اسٹیمپ جس پر ‘اے جے”لکھا ہوا ہے وہ 1999 میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بھارت کے خلاف فائنل کی ہے، پییسی کے لیبل والی اسٹیمپ 2003 کے ورلڈ کپ  کی ہے  جبکہ آخری  اسٹیمپ  ایل جی فیسٹول گیم  کی ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم دنیا ئے کرکٹ کے وہ واحد فاسٹ باؤلر ہیں کہ جن کو سوئنگ آف سلطان کا خطاب دیا گیا ہے ، وسیم اکرم  لیٹ سوئنگ، ریورس سوئنگ اور عام سوئنگ  پر مکمل مہارت رکھنے والے واحد باؤلر تھے جو تیز گیند کے ساتھ سلو گیند میں بھی سوئنگ کرسکتے تھے۔

وسیم اکرم نے 1985 سے 2003 پر مشتمل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں 460 انٹرنیشنل میچزکھیلئے جس میں انھوں نے ں 915 وکٹیں اور 6615 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ تحاریر