باچا خان ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، 8 کرنسی اسمگلرز گرفتار
صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے کرنسی کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے کرنسی کی غیر قانونی اسمگلنگ ناکام بنا دی. کاروائی میں ائرپورٹ پر 8 کرنسی اسمگلرز اور 3 ایجنٹس گرفتار کئے گئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیے
قصور: پولیس کے مبینہ تشدد سے اسکول ٹیچر جاں بحق
قصور پتوکی روڈ پر کار سواروں کی فائرنگ، ایڈووکیٹ اقبال قتل
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے 2 لاکھ 67 ہزار سعودی ریال سمیت پاکستانی کرنسی، مجموعی 1 کروڑ 30 لاکھ برآمد کی گئی ہے. کرنسی اسمگلرز اور ایجنٹس کا تعلق باجوڑ اور مردان سے ہیں۔









