ایوانکا ٹرمپ کا یوکرین کیلیے 10 لاکھ کھانے کے پیکٹس کا عطیہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے یوکرینی شہریوں کیلیے کھانے کا انتظام کردیا، جلد جنگ زدہ علاقے میں بھیجا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے یوکرینی شہریوں کے لیے کھانے کے دس لاکھ پیکٹ خرید کر عطیہ کر دیئے۔
فاکس نیوز کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے تقریباً ایک لاکھ 58 ہزار پاؤنڈز کا کھانا یورپ میں پولینڈ اور یوکرین سرحد پر پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
افغانستان کے 95 فیصد افراد کو بھوک اور غذائی قلت کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
افغانستان پہلے سے محفوظ لیکن معاشی تباہی سے دوچارہے، امریکی میڈیا
ایوانکا نے کئی این جی اوز کو ساتھ ملا کر تیار شدہ کھانے کے پیکٹ خریدے، یوکرین میں کام کرنے والے رضاکاروں نے وہاں کے شہریوں کے پسندیدہ کھانوں کی فہرست ارسال کی جس کے تحت ایوانکا نے خریداری کی۔
سینکڑوں رضاکار مقامی تنظیموں کے تعاون سے یوکرین میں کام کر رہے ہیں، ان کے ذریعے یہ تیار شدہ کھانے کے پیکٹ یوکرین اور پولینڈ میں موجود یوکرینی باشندوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ اس غذا کے ذریعے میں امید کرتی ہوں کہ یوکرینی شہریوں کو تھوڑی بہت آسانی میسر آسکے گی۔
فاکس نیوز کے مطابق ایوانکا یوکرین تنازع کو بہت سنجیدگی سے سمجھ رہی ہیں کیونکہ ان کی والدہ سابق سوویت یونین کی ریاست چیکوسلواکیہ سے تھیں۔









