مایا خان اور اظفر رحمان کی سجل اور احد کے مداحوں سے اپیل

سجل اور احد کو اکیلا چھوڑ دو، مایا خان:طلاق مشکل فیصلہ ہوتا ہے،ایسے جوڑوں کی پرائیویسی کا خیال کریں،اظفر رحمان

مارننگ شوز کی میزبان مایا خان اور اداکار اظفر رحمان نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے مداحوں سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔

مایا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ سجل اور احد کی تصویر شیئر کرنا بند کریں۔ اللہ انہیں اس مشکل وقت سے گزرنے کا ہمت عطاکرے۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق ہوگئی، خاتون صحافی کا دعویٰ

شادی کی تقریبات کا آغاز، مریم نفیس مایوں بیٹھ گئیں

مایا خان نے  مزید لکھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کو انہیں تنہا چھوڑ دیں۔ حد ہوتی ہے بھئی، انہوں نے اپنا گھر کھویا ہے، وہ اپنے رشتے کے حوالے سے امید کھوبیٹھے ہیں اور لوگ اپنے کردار کھو رہے ہیں۔

اداکار اظفر رحمان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ طلاق ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے بالخصوص ایسے وقت میں جب دنیا آپ اور آپ کے شریک سفر کو جانتی ہو. ہمیں ایسے جوڑوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔ برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں اور ان کے ان باکسز میں تکلیف دہ سوالات کی بوچھاڑ نہ کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔

سجل اور احد کے مداح مایا خان کے موقف سے متفق نظر نہیں آئے۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ بہن اگر ان کا گھر ٹوٹا ہے تو ہمارا بھی دل ٹا ہے ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ  شائقین کی اکثریت بہت احترام کے ساتھ برتاؤ کر رہی ہے لیکن اگر آپ اب بھی سوچتے ہیں کہ ہمارے پاس 2 فیصد حقوق بھی نہیں ہیں تو آپ کو کبھی نہیں معلوم ہوگا کہ ہم ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ کوئی بھی پرستار ان کی بے عزتی نہیں کر رہا۔  آگ لگانے والے صرف چند لوگ ہیں جنہیں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے خوشی حاصل ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک اور صارف نے لکھا کہ یار جب لوگوں کی شادی ہوتی ہے تو یہ چاہتے ہیں کہ میڈیا اور بلاگرز کا ہر پیچ انہیں کوریج دے ہرجگہہ انکی شاید کی تصاویر ہوں ، ان کا ٹرینڈ چلے لیکن جب طلاق ہو تو انہیں پرائیویسی یاد آجاتی ہے،،منافق۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ انہیں باضابطہ بیان جاری کرکے اس معاملے کو ختم کرنا چاہیے، یہ خاموشی بہت عجیب ہے۔ایک اور صارف نے مایا خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ وہی مایا خان ہیں جو پارک میں نوجوان جوڑوں کو پکڑ رہی تھیں، انہیں بہت مدت بعد دیکھا ہے، اف میرے خدا یہ بھی بہت بدل گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اظفر رحمان کی اسٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ جب شادی پبلک کرتے ہو تب پرسنل نہیں ہوتا، پہلے خود کو پبلک میں بتاتے ہو جب کچھ برا ہوجائے تو اپنے کام سے کام رکھو؟ دہرا معیار۔

متعلقہ تحاریر