عائشہ عمر نے فلم رہبرا کی جلد ریلیز کی خوشخبری سنادی

اداکارہ نے نئی فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیا،اداکار احسن خان فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی اور  اداکار احسن خان کی نئی فلم رہبرا کی جلد ریلیز کی خوشخبری سنادی۔ اداکارہ نے فلم کا پوسٹر بھی جاری کردیا۔

اداکارہ نے فلم رہبرا کی جلد ریلیز کی خوشخبری  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ پوسٹ میں سنائی۔

یہ بھی پڑھیے

یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم جاوید اقبال ورلڈ پریمیئر کیلیے تیار

روپے کی گرتی قدر سے عشنا شاہ بھی رنجیدہ

اداکارہ عائشہ عمرنے لکھا کہ آخر کار یہ فلم آرہی اور آپ کے خیال سے بہت جلد آرہی ہے۔ انہوں نے  مزید لکھا کہ میں فلائٹ میں تھی اس لیے جلد پوسٹ نہیں کرسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں انتہائی  پرجوش ہوں ، میں  آپ کوسب بتا نہیں سکتی۔ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر امین اقبال، پروڈیوسر سائرہ  اورساتھی اداکار احسن خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ  ہمارا یہ بچہ انتہائی محنت، صبر، استقامت اور محبت کا پیکر ہے۔ اداکارہ  نے فلم کے حوالے سے مزید انکشاف آج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر