امریکا کس طرح دیگر ممالک میں مداخلت کرتا ہے؟ ویڈیو وائرل
کیسے اپنے من پسند لوگوں کو ملاکر اپوزیشن کو مضبوط کرکے اپنے حمایت یافتہ لوگوں کو اقتدار میں لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو حکومت سے الگ کرنے کا الزام سچ ہے یا جھوٹ اس کا فیصلہ ملکی ادارے اور وقت کرے گا لیکن یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ عالمی بیرونی طاقتیں اندرون ملک سازشوں میں ملوث ہوتی رہی ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی ترکی میں 2020 میں حکومت کی تبدیلی کے عمل کی وضاحت کرتی ہوئی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ وضاحت کررہے ہیں کہ کیسے وہ ترکی کے سیاسی منظر نامے میں اپنا کردار اداکریں گے کیسے اپنے من پسند لوگوں کو ملاکر اپوزیشن کو مضبوط کرکے اپنے حمایت یافتہ لوگوں کو اقتدار میں لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کرلیا ،امریکی صدر کا دعویٰ
جوبائیڈن نے پیوٹن کو یوکرین پر حملے کی صورت میں سخت جواب کا انتباہ دے دیا
Old video of @JoeBiden @POTUS from December 2020 which speaks volumes about his mindset. It reinforces the case of conspiracy against the @ImranKhanPTI. This can be exhibited as supporting evidence in the Supreme Court if the court wants to dilate upon the issue of conspiracy. pic.twitter.com/Cm0dAXkNjc
— Pansota (@Pansota1) April 4, 2022
سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے وضاحت کررہے ہیں کہ کیسے وہ اپنے من پسند لوگوں کو حکومتیں لے کر دیں گے کیسے وہ پارلیمان کو استعمال کرکے اور اپوزیشن کو ساتھ ملائیں گے ان طاقتوں کو مضبوط کریں گے جو طیب اردگان کے خلاف ہیں اور اس طرح وہ کسی عسکری مداخلت کے بغیر پارلیمان میں جمہوری انداز میں حکومت اپنے من پسند لوگوں کو دیں گے ۔
یہ ویڈیو اس وقت اہمیت اختیار کر گئی جب وزیر اعظم عمران خان نے الزام لگایا کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے اور پاکستان میں حکومت کی تبدیلی لانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے ۔ویڈیو میں بتائی جانے والی تفصیلات بالکل ویسی ہی ہیں جیسے پاکستان میں تحریک انصاف کےسربراہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہوا ہے۔
ماہرین قانون کا خیال ہے کہ حکومت یہ ویڈیو اور دیگر شواہد عدالت میں اپنے دفاع میں پیش کرسکتی ہے جس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرتے ہوئے آرٹیکل 5 کے اطلاق کی حمایت کی گئی ہے۔









