الطاف حسین کا کارکنوں کیلیے رمضان کا خصوصی تحفہ
الطاف بھائی اپنے ساتھیوں کےلئے بڑے پیار اور چاؤ سے اپنی مخصوص جبلوتی ڈِش تیار کی ہے،مصطفیٰ عزیز آبادی

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے رمضان کی مناسبت سے لندن میں کارکنوں کیلیے خصوصی ڈش تیار کرلی۔الطاف حسین کی نئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وڈیو میں بانی ایم کیوایم کو کارکنوں کیلیے حلیم نما جبلوتی ڈش بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میرا قائد الطاف حسین ہے،پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی ،عامر لیاقت
الطاف کی بریت، عامر لیاقت حسین کی خوشی پر پی ٹی آئی ناراض
ایم کیو ایم لندن کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ عزیز آبادی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کردہ وڈیو میں الطاف حسین کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
آج کے مبارک دن کے موقع پر الطاف بھائی اپنے ساتھیوں کےلئے بڑے پیار اور چاؤ سے اپنی مخصوص جبلوتی ڈِش تیار کر رہے ہیں ۔
وہ جس میں ایک دوست کا خلوص، باپ کی شفقت اور ماں جیسا پیار موجود ہے۔ ایسا ہے میرا قائد
ایسا ہو تو سامنے آئے@AltafHussain_90 pic.twitter.com/nRILSLOj7J— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) April 7, 2022
مصطفیٰ عزیز آبادی نے لکھا کہ آج کے مبارک دن کے موقع پر الطاف بھائی اپنے ساتھیوں کےلئے بڑے پیار اور چاؤ سے اپنی مخصوص جبلوتی ڈِش تیار کر رہے ہیں ۔ وہ جس میں ایک دوست کا خلوص، باپ کی شفقت اور ماں جیسا پیار موجود ہے، ایسا ہے میرا قائد !ایسا ہو تو سامنے آئے۔
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ساتھیوں کیلئے جبلوتی ڈِش کی تیاری ۔ پارٹ 2
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
شکریہ الطاف بھائی@AltafHussain_90 pic.twitter.com/mOjNGSVk2w— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) April 7, 2022
دوسری وڈیو میں قائد ایم کیوایم کو جبلوتی ڈش بنانے کے بعد اس پر ہرا مسالہ اور بھگار دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔









