16 ناجائز منافع خور گرفتار، 163 گراں فروشوں پر ساڑھے6 لاکھ روپے جرمانہ
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے رمضان میں اشیائے خرونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی مہم جاری رکھی جائے گی ، ڈپٹی کمشنرزسرکار ی نرخ سختی سے نافذ کریں شہریوں کوریلیف فراہم کریں۔

کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر انتظامیہ کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری ہیں۔ جمعہ کو 16 ناجائز منافع گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ 163 گراں فروشوں پر 6 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ عائد کیے گئے۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ شہریوں کو مقررہ قیمت پر اشیاء دستیاب ہوں۔
انھوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متحرک ہیں اور تمام اضلاع کے متعلقہ افسران قیمتیں چیک کررہے ہیں۔
کمشنر کراچی نے کہاکہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مہم جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے 2 اراکین گرفتار
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ایک روزہ تصویری نمائش ، درجنوں تصاویر آویزاں
محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ سختی سے نافذ کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیاب ہوں۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے کارروائی میں جمعہ کو 16 ناجائز منافع خور گرفتارکئے گئے ہیں جبکہ 163 گراں فروشوں پر 6 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ضلع کورنگی میں چھ گراں فروشوں پر چالیس ہزار روپے جرمانہ عاید ، ضلع وسطی میں چھبیس گراں فروشو ں کے خلاف کارروائی میںایک لاکھ94 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ضلع شرقی میں16 ناجائز منافع خور گرفتارکئے گئے ہیں جبکہ 53 گراں فروشوں پر 64 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ضلع ملیر میں13 گراں فروشوں پر ا20 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ ضلع جنوبی میں43 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا گیا۔ ضلع غربی میں 12 گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں ان پر 12ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیااور ضلع کیماڑی میں 10گران فروشوں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔









