تاریخی جلسے پر عمران خان کا پشاور کے عوام کا شکریہ

قوم ایک آزاد اور خود مختار پاکستان  کی حمایت میں جوش و جذبے کے ساتھ کھڑی ہے

وزارت اعظمی سے برطرف ہونے کے بعد چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اپنا پہلا جلسہ گذشتہ روز پشاور میں منعقد کیا گیا، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی عوامی  طاقت کا مظاہرہ کیا۔

پشاور جلسہ  گاہ میں عوام کی غیر معمولی  تعداد عمران خان اور ان کے بیانیہ کا ساتھ دینے جلسہ گاہ پہنچی ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں،  چیئرمین تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  جلسے کو کامیاب اور تاریخی بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ فلاپ ہوگیا

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس، بطور اپوزیشن حکمت عملی طے

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پشاور میں ہمارے جلسہ میں آئے اور اسے ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ بنا دیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت مجرموں کو اقتدار میں لانے والوں اور تحریک انصاف کی حکومت  کی تبدیلی  کو مسترد کرنا اس بات کا عندیہ ہے کہ یہ قوم ایک آزاد اور خود مختار پاکستان  کی حمایت میں جوش و جذبے کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پشاور جلسے  میں ایک محتاط اندازے کے مطابق کم سے کم 60 ہزار افراد موجود تھے ، تحریک انصاف کے دیگر کئی رہنماؤں نے بھی پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلسے کی تصویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل اکاونٹس پر شئیر کر رہے ہیں۔عمران خان کے فی فیس بک آفیشل اکاونٹ پر بھی ان کی جلسہ گاہ میں خطاب کے دوران لی گئی تصویر شئیر کی گئی۔

متعلقہ تحاریر