گلوکار حسن رحیم کے والد انتقال کرگئے

میرے پیارے بابا جی اس دنیا سے چلے گئے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول گانے ‘پیچھے ہٹ ‘ کے نوجوان گلوکار حسن رحیم کے والد انتقال کرگئے ، انھوں نے اپنے مداحوں سے اپنے والد کی مغفرت کےلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 میں   جسٹن بیببیز کے ساتھ ’پیچھے ہٹ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوان گلوکار حسن رحیم  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی ،  انہوں نے لکھا، "سب کو سلام، میرے پیارے بابا جی اس دنیا سے چلے گئے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”

یہ بھی پڑھیے

فرحان سعید کی ‘کوک اسٹوڈیو سیزن 14’ کے گانے ’پسوڑی‘ کی تعریف

کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کو نرملا مگھانی کا قانونی نوٹس موصول

حسن رحیم کے ٹویٹ پر دکھ کا اظہا رکرتےہوئے ان کے  مداحوں  نے والد کی مغفرت کی دعائیں کی ایک صارف حنا باقر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  مجھے یاد ہے کہ آپ نے ایک کنسرٹ میں  اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگی تھی۔

واضح رہے کہ حسن رحیم نے کوک اسٹوڈیوز کے سیزن 14 سے گانے پیچھے ہٹ سے اپنے کیئریئر کا آغاز کیا اس گانے کی شاعری حسن رحیم نے خود لکھی ہے جبکہ اسے ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی اور طلال قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کی دھن بھی طلال قریشی اور زلفی نے ترتیب دی ہے ، گانے میں حسین رحیم کے ساتھ جسٹن بیبیز نے بھی گلوکاری کی ہے۔

متعلقہ تحاریر