ماریہ شراپووا نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

شرا پوا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اتنے خوبصورت پیغامات سے میں اپنے آپ کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں

روس کی سابق ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کےیہاں  جلد بچے کی ولادت متوقع ہے۔

سابق روسی اسٹار پلئیر اور ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈفوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل سمندر پر انتہائی مسرور کھڑی ہیں، اور دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چند ہفتوں کی حاملہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت، ماریہ شراپووا اور مائیکل شوماکر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج

 روسی بحری جنگی جہاز پر یوکرین کا حملہ، اسلحہ کا ذخیرہ تباہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Sharapova (@mariasharapova)

اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماریہ شراپووا نے لکھا کہ  ایک قیمتی شروعات ہے ، انھوں نے مزید لکھا کہ یہ میری سالگرہ ہے اور اس موقع پر سالگرہ کا کیک میرے لئے انتہائی غیر معمولی ہے۔

اپنے حاملہ ہونے کی خبر شیئر کرتے ہی ٹینس اسٹار کو دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکبادموصول ہونا شروع ہوئیں، شرا پوا نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اتنے خوبصورت پیغامات سے میں اپنے آپ کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹورنامنت جیتنے والی روسی کھلاڑی کی دسمبر 2020میں برطانوی بزنس مین الیگزینڈر گلکس کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر