ملکہ برطانیہ کی 96 ویں سالگرہ  پر ‘باربی ڈول’ کا نیا ایڈیشن

ہیروں کا تاج سجائےاور گلے میں پیش قیمتی پتھروں کا ہار پہنے باربی ڈول ایسی ہی لگ رہی جیسےملکہ برطانیہ ہو۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی 96 یں  سالگرہ کے موقع پر معروف گڑیا باربی ڈول بنانے والی کمپنی نے ملکہ برطانیہ سے  محبت کا انوکھا اظہارکرتے ہوئے تحفے کے طورپر نیا ایڈیشن متعارف  کردیا۔

21 اپریل 1926کو پیداہونے والی برطانوی ملکہ الزبتھ  برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے دو ماہ قبل تخت نشینی کی ستر ویں سالگرہ منائی ہے ۔ اپنی  96ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم  ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نیم ریٹائرمنٹ کے لیے تیار

ملکہ الزبتھ کے تاج پوشی کی 70ویں سالگرہ، شہزادہ چارلس اگلے بادشاہ نامزد

ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کےاعزاز میں معروف گڑیا "باربی ڈول” بنانےوالی کمپنی نے "باربی ڈول” کا نیا ایڈیشن متعارف کراکے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ یہ گڑیا کیا ہے بلکہ ایک چلتی پھرتی ملکہ برطانیہ کا دوسرا روپ لگاتا ہے۔ سفید گاؤن پہنے، ہاتھوں میں دستانے، سر پر ہیروں کا تاج سجائےاور گلے میں پیش قیمتی پتھروں کا ہار پہنے باربی ڈول ایسی ہی لگ رہی جیسےملکہ برطانیہ ہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں ملکہ کو دو گھوڑوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر ونڈسر کیسل میں لی گئی تھی، جہاں ملکہ اب اپنا زیادہ تر وقت گزار تی ہیں۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مرحوم شہزادہ فلپ کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی۔اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ 1928 کی دو سالہ شہزادی الزبتھ کی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

متعلقہ تحاریر