یتیم بچوں کی فلاح و بہبود ہی انسانیت کی معراج ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

راجہ پرویز اشرف نے سویٹ ہوم اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نور سحر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور خدمت کرنے والے افراد خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ اپنے خاص مقصد کا کام لیتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سویٹ ہوم اسلام آباد کا دورہ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سویٹ ہومز کے ذریعے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پیغام کا ذریعہ ایک ، تین صحافیوں نے سوچے سمجھے بغیر ٹوئٹر پر داغ دیا

پولیو فری پاکستان کا خواب پھر چکنا چور،15ماہ بعد پولیو کیس رپورٹ

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ زمر خان کا شمار بھی ان چند شخصیات میں ہوتا جن کو اللہ تعالیٰ نے اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے چنا ہے، اپنی زندگی کو بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کرنا ہی اصل مقصد ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا سویٹ ہومز کے ہونہار بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی اثاثہ بنیں گے، مستقبل میں یہ بچے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس خوب صورت ماحول میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہو رہی ہے یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، سویٹ ہومز میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی یقیناً قابل رشک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور وزیراعظم بھی سویٹ ہوم میں آنے کا موقع ملا تھا، پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے سویٹ ہومز سمیت دیگر فلاحی اداروں کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں، دنیا میں انسان نے کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو وہ انسانیت کی خدمت ہے۔

متعلقہ تحاریر