شرجیل انعام میمن کا ملیر پریس کلب کے باہر فائرنگ کا نوٹس

صوبائی وزیر اطلاعات نے پولیس حکام کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ملیر پریس کلب کے باہر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گزشتہ روز ملیر پریس کلب کے باہر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جبران ناصر نے دعا زہرہ کیس کے قانونی پہلو بتا دیئے

دادو میں آتشزدگی،20 جھونپڑیاں، مال مویشی خاکستر

شرجیل انعام میمن نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت جاری کرتےہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا کہنا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے مظاہرے میں سیکیورٹی انتظامات پر غفلت کے مرتکب حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ملیر پریس کلب کے باہر فائرنگ سے متعلق ہنگامی اجلاس صدر مرتضیٰ چانڈیو کی زیر صدارت ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔

1: پریس کلب پر حملے پر ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور سستی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

2: کل بروز منگل شام 3 بجے ملیر پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی سماجی اور صحافی برادری کو احتجاج میں شرکت کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

3: پریس کلب پر حملے کی پریس کلب انتظامیہ کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر