ایڈمنسٹریٹر کراچی کا جاں بحق ڈرائیور کی فیملی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فیملی میں سے ایک شخص کو سرکاری ملازمت دی جائیگی۔ شہید کے بچوں کی تعلیم اور کفالت سندھ حکومت کریگی۔ اس مشکل گھڑی میں خاندان کے ساتھ ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملے میں جاں بحق ڈرائیور کی فیملی کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی کراچی یونیورسٹی میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور محمد خالد نواز کی رہشگاہ پہنچے ، جہاں انہوں نے محمد خالد نواز کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ کی چائینیز قونصلیٹ آمد، چینی اساتذہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس

کراچی میں ڈاکو بے لگام، ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کمسن بچہ جاں بحق

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردی واقعہ میں شہید ہونے والے وین ڈرائیور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ افسوناک سانحے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ سندھ حکومت شہید ڈرائیور کے اہل خانہ کی ہر ممکن امداد کریگی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فیملی میں سے ایک شخص کو سرکاری ملازمت دی جائیگی۔ شہید کے بچوں کی تعلیم اور کفالت سندھ حکومت کریگی۔ اس مشکل گھڑی میں خاندان کے ساتھ ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا شہید کی میت کی شناخت جلد کروائی جائے تاکہ تجہیز و تکفین جلد کرسکیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے میت کی شناخت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ تحاریر