نوواک جوکووچ ویکسینیشن کے بغیر ومبلڈن اوپن کھیلنے کی اجازت مل گئی
سربیا کے عالمی نمبر ایک 34 سالہ ٹینس پلیئر کو جنوری میں آسٹریلین اوپن میں ویکسینیشن نہ کروانے کی وجہ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
دنیا بھر میں کورونا وبا میں کمی کے مثبت اثرات کھیلوں پر مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ومبلڈن اوپن کی انتظامیہ نے اس سال ومبلڈن میں غیر ویکسین کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی بھی ومبلڈن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع مل جائےگا۔
ومبلڈن اوپن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین نہیں لگائی گئی ہے انہیں مقابلوں میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی نے عالمی میگا اسٹارز کرکٹ لیگ لانچ کردی
آل انگلینڈ کلب کی چیف ایگزیکٹو سیلی بولٹن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نوواک جوکووچ کو COVID-19 کے خلاف ویکسین نہ کرانے کے باوجود ومبلڈن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی اجازت دی۔
سربیا کے عالمی نمبر ایک 34 سالہ ٹینس پلیئر کو جنوری میں آسٹریلین اوپن میں ویکسینیشن نہ کروانے کی وجہ سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، کیونکہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
سیلی بولٹن کا کہنا تھا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں کمی آرہی جس کے وجہ سے تمام کھلاڑیوں کو ٹیکے لگوانے کی پابندی سے آزاد کردیا گیا ہے ۔
ومبلڈن اوپن 27 جون سے 10 جولائی تک موسم بہار میں کھیلا جائے گا ، جس میں دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ اس سال کورٹ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہوگا۔









