اے این پی کے رہنما اور ایم پی اے وقار خان انتقال کر گئے

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سوات: عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور حلقہ پی کے 7 کے ایم پی اے وقار خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ایم پی اے وقار خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکڑی خان نواب کے بھتیجے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اج رات 10:30 پر کتیاڑی میں ادا کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے

31 مئی سے پہلے الیکشن سے متعلق اچھی خبر ملے گی، شیخ رشید

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سے رکن صوبائی اسمبلی وقار آحمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

محمود خان کا کہنا ہے وقار احمد خان کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ تحاریر