شاہ رخ خان امریکا میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرینگے
عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات ایچ کے ایس نے لاس اینجلس کےعلاقے گریٹر میٹرو پولیٹن میں10ہزار تماشائیوں کی گنجائش کاحامل اسٹیڈیم ڈیزائن کرنے کی حامی بھرلی

انڈین پریمیئر لیگ میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور کیریبین پریمیئر لیگ ٹرنمباگو نائٹ رائیڈرز کے مالک بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کرکٹ کے فروغ کیلیے مزید خدمات کا بیڑا ٹھالیا۔
شاہ رخ خان نے امریکی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی)کے اشتراک سے لاس اینجلس میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم کو غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت نصیب
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ
ہفتے کو(ایم ایل سی ) نے نائٹ رائیڈرز گروپ اور سٹی آف اروائن کے ساتھ 15 ایکڑ پرمشتمل عالمی معیار کے کرکٹ وینیو کی تعمیر کے لیے لیز کے مذاکرات اور ڈیزائن کی منظوری کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ایک خصوصی بات چتی کے معاہدے کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔
اس معاہدے کے نتیجے میں لاس اینجلس کےعلاقے گریٹر میٹرو پولیٹن میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیرات ایچ کے ایس نے 10ہزار تماشائیوں کی گنجائش کاحامل اسٹیڈیم ڈیزائن کرنے کی حامی بھرلی
نائٹ رائیڈرز گروپ میجر کرکٹ لیگ کا بانی سرمایہ کار ہے۔ جو امریکا میں پہلی پیشہ ورانہ ٹی 20 چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے سرفہرست کھلاڑی اور امریکا کے مقامی کرکٹر حصہ لیں گے۔یو ایس اے کرکٹ نے اس ایونٹ کی منظوری دیدی ہے۔ یاد رہے نائٹ رائیڈرز گروپ اداکار شاہ رخ خان ، اداکارہ جوہی چاؤلہ اور ان کے شوہر جے مہتا کی ملکیت ہے۔
ایک بیان میں شاہ رخ خان نے کہاکہ امریکا کی میجر کرکٹ لیگ میں ہماری سرمایہ کاری، امریکا میں کرکٹ کے پرجوش مستقبل پر ہمارے یقین کی آئینہ دار ہے۔









