اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور رب نواز بلوچ کا غلط خبر پر غلط ٹوئٹ
سیانے کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیے جو بھی کام کریں بڑی احتیاط سے کریں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن رب نواز بلوچ کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی سہیلی فرح گوگی کے فرنٹ مین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 17 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کرلی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رب نواز بلوچ نے لکھا ہے کہ "ایف آئی اے نے فرح گوگی کے فرنٹ مین کے گھر پر چھاپہ مارا۔”
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دنیا منایا جارہا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے نسرین جلیل کا نام بطور گورنر سندھ فائنل کردیا
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "فرح گوگی کے گھر سے مبینہ طور پر سترہ کروڑ کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔”

رب نواز بلوچ کے ٹوئٹ پر فوراً ری ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے اس خبر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کردیا۔ بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اپنی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔
رب نواز بلوچ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی پوسٹ میں کئی قسم جھول ہیں ۔ وہ فرما رہے کہ فرح گوگی کے فرنٹ مین کے گھر پر چھاپہ مارا گیا پھر جو رقم برآمد کروا رہے ہیں وہ فرح گوگی کے گھر سے کروا رہے ہیں۔
سب سے بڑا جھول تو یہ تھا کہ جو برآمد کی گئی رقم دکھائی وہ نہ تو پاکستانی کرنسی ہے ، نہ امریکی ڈالرز ہیں اور نہ ہی برطانوی پاؤنڈ ہیں۔
عاصمہ شیرازی ایک زیرک صحافی ہیں انہوں نے بھی رب نواز بلوچ کی ٹوئٹ کو فوراً اچک لیا اور اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ، تاہم جب غلطی کا احساس ہوا تو اس ڈیلیٹ بھی کردیا ۔
سیانے کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اس لیے جو بھی کام کریں بڑی احتیاط سے کریں ۔
اور عاصمہ شیرازی صاحبہ کی خدمت میں بہت احترام سے یہ شعر پیش ہے!!!
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا









