ایل این جی کی درآمد، حکومت کے روس سمیت کئی ممالک سے رابطے
عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلے ہی قطر سے دو معاہدوں کے تحت ایل این جی برآمد کررہا ہے۔
حکومت نے ایل این جی کی درآمد کے طویل مدتی معاہدوں کے لئے روس سمیت مختلف ممالک سے رابطے شروع کردیے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق حکومت پاکستان ایل این جی کی خریداری کیے لئے طویل مدتی معاہدے پر غورکررہی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے روس سمیت دیگر ممالک سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شرح سود میں اضافے کے باوجود اپریل میں آٹو فنانسنگ میں0.9فیصد کا اضافہ
نیشنل سیونگز فوری ادائیگی کے نظام ”راست “سے منسلک
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان نے قطر سے ایل این جی درآمدات کے لئے دو معاہدے کیے ہوئے ہیں ، پہلا معاہدے جو سال 2015 میں ہوا تھا۔
عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق اس معاہدے کے مطابق پاکستان 15 سال تک قطر سے خام تیل کی قیمت کے 13 اعشاریہ 7 فیصد پر ایل این جی کی خریداری کرے گا۔
اخبار نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دوسرا معاہدہ بھی قطر سے 2021 میں کیا گیا ، اس معاہدے کی روشنی میں پاکستان آئندہ دس سال تک خام تیل کی قیمت کے 10 اعشاریہ 2 فیصد پر ایل این جی خرید سکتا ہے۔
ڈالر کی موجودہ قیمت کے تناسب سے اس وقت ایل این جی کی اوسط قیمت 29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔