مائیک ٹائسن 15 برس بعد باکسنگ رنگ میں اترنے کو تیار

باکسنگ کی دنیا کے شہرہ آفاق کھلاڑی مائیک ٹائسن کا مقابلہ جونز جونیئر کے ساتھ ہو رہا ہے۔

سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کردیا ہے۔

باکسنگ کی دنیا کے شہرہ آفاق کھلاڑی مائیک ٹائسن 15 برس بعد رنگ میں اتر رہے ہیں۔ اس بار ان کا مقابلہ جونز جونیئر کے ساتھ ہو رہا ہے۔

جونز جونیئر کے ساتھ ہونے والا مائیک ٹائسن کا یہ میچ ایک دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ یہ باکسنگ میچ 8 راؤنڈ پر مشتمل ہوگا۔ اس مقابلے کی اجازت امریکا کے اسپورٹس کمیشن نے دے دی ہے۔

اس سے قبل یہ مقابلہ 2 نومبر کو ہونا تھا۔ لیکن امریکا میں عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اسے 28 نومبرتک ملتوی کردیا گیا تھا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مائیک ٹائسن نے لکھا کہ ‘یہ مقابلہ بہت سخت ہونے والا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں بعض دفعہ باکسنگ رنگ میں شکست بھی کھائی ہے لیکن 28 نومبر کے مقابلے کا فاتح میں ہی ہوں گا۔ میں اپنی فتح کے لیے پرامید ہوں اورمجھے یہ بھی امید ہے کہ عوام مجھے اسی طرح سے پیار دیں گے’۔

یہ بھی پڑھیے

ہینڈ آف گاڈ گول کرنے والے میراڈونا گاڈ کے پاس چلے گئے

واضح رہے کہ مائیک ٹائسن نے پہلی بار 22 نومبر 1986ء کو ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیتا تھا۔ اب وہ باکسنگ کی دنیا میں آئرن مائیک کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی شاندار باکسنگ کی صلاحیتوں کے باعث ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ اس مرتبہ مائیک ٹائسن 15 برس بعد باکسنگ رنگ میں اتر رہے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 54 سال ہے اور وہ اپنے حریف جونز جونیئر سے تین سال بڑے ہیں۔

ان کی زندگی میں ایک برا وقت تب آیا جب جولائی 1991ء میں ایک خاتون نے ان پر ریپ کا الزام عائد کیا۔ عدالت کی جانب سے انہیں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن تین سال کی قید کے بعد وہ جیل سے رہا ہوگئے تھے۔

دریں اثناء یہ خبر بھی آئی کہ مائیک ٹائسن نے جیل میں اسلام قبول کر لیا ہے اور ان کا اسلامی نام ‘ملک عبدالعزیز’ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلے کے ساتھ اور اُس کے بغیر سپر اسٹار

متعلقہ تحاریر