میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت
کھلاڑیوں کے خراج عقیدت پر میراڈونا کی بیٹی ڈلما میراڈونا آبدیدہ ہوگئیں۔

فٹبال لیجنڈ لیونل میسی نے مشہور زمانہ فٹبالر میراڈونا کو ان ہی کے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فٹبال کے مشہورومعروف کھلاڑی میراڈونا 60 سال کی عمرمیں نومبر 2020ء میں اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ لیکن وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
Leo Messi Paying Tribute🙏 to Diego Maradona…💔
Keep Resting East Legend💯#Diego❤!! pic.twitter.com/aXJUCmNxeJ— Hirwe Salve (@HirweSalve) November 30, 2020
میراڈونا کے مداحوں کی فہرست انتہائی طویل ہے۔ اس فہرست میں ارجنٹینا کے معروف کھلاڑی لیونل میسی بھی شامل ہیں۔ جبکہ میراڈونا کا تعلق بھی ارجنٹینا سے ہی تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ہینڈ آف گاڈ گول کرنے والے میراڈونا گاڈ کے پاس چلے گئے
اسپین میں جاری فٹبال میچ کے دوران گول کرنے پر میسی نے اپنی جرسی اتار کر میراڈونا کے انداز میں ہاتھ اٹھائے۔ انہوں نے جرسی بھی میراڈونا جیسی ہی پہنی ہوئی تھی۔ بعدازاں انہوں نے اپنی اورمیراڈونا کی ایک ہی انداز میں لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے الوداع کیا۔
View this post on Instagram
جبکہ بوکا جونیئرز نے اپنی جرسی پر میراڈونا کا نام لکھوایا ہوا تھا۔ اس خراج عقیدت کو دیکھتے ہوئے میراڈونا کی بیٹی ڈلما میراڈونا آبدیدہ ہوگئیں۔

چند روز قبل میراڈونا اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جس کے بعد وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
میراڈونا کو فٹبال کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔ سنہ 1960ء میں بیونس آئرس میں پیدا ہونے والے کھلاڑی نے بین الاقوامی سطح پر کھیل کا آغاز 1977ء میں کیا تھا۔