مرزا پور کی کاسٹ نےکرونا کی احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا
سیریز کے مرکزی کرداروں نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا۔
ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور نیٹ فلکس سیریز ‘مرزا پور’ کی کاسٹ کی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔
مرزاپور سیریز کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں مرکزی کرداروں کو ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تمام افراد نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا ہے۔
An evening with Guddu, Tripathis and… wait! Is that Bade or Chhote Tyagi? 😉 #Mirzapur pic.twitter.com/oC0bpGq3mz
— Ritesh Sidhwani (@ritesh_sid) December 3, 2020
حالیہ کرونا کے وبائی دنوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے سختی سے مشورہ دیا جارہا ہے۔ ان حالات میں مشہور ستاروں کی عدم توجہی ان کی غیرذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کرونا وائرس نے کسی خاص قوم، نسل یا عقیدے سے قطع نظر پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ لہٰذا وبائی دنوں میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈمپل کپاڈیا نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
شوبز انڈسٹری کے ستاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے مداحوں کو بھی ماسک کے استعمال کی تلقین کریں۔ لیکن پہلے ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ خود احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو عوامی مقامات پر دیکھا گیا جن میں انیل کپور، رنبیر کپور، پرینیتی چوپڑا، رتیش دیش مکھ کے علاوہ کئی دیگر شامل تھے۔ تمام ستارے ہی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر رہے تھے۔
ارجن رامپال نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ماسک پہننے کی تاکید کی۔
تاہم مرزا پور کی کاسٹ کی اس معمولی غفلت سے ان کے مداح مایوس ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے