دبئی کے سربراہ ٹک ٹاکر بن گئے

محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر سرکاری اکاؤنٹ بنا لیا۔

دبئی کے سربراہ محمد بن راشد المکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر سرکاری اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق کریں’۔

محمد بن راشد المکتوم نے لکھا کہ ‘ہم نوجوانوں کو سننا اور انہیں اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں’۔

سربراہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر انسٹاگرام پر بھی کافی فعال ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں غیراخلاقی اور نامناسب مواد کی تشہیر کی وجہ سے ٹک ٹاک کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کئی ممالک میں ٹک ٹاک کی وجہ سے حادثات بھی پیش آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست دے دی

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کئی حادثات کی وجہ بن چکا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے خود کو گولی مار لی تھی۔ جبکہ اس سے قبل خیرپور میں باپ کے ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بیٹی نے گھر کو آگ لگادی تھی۔

لیکن اب شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور سیاستدان بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنانے لگے ہیں۔ ٹک ٹاک صارفین کا کہنا ہے کہ معتبر ناموں کے ٹک ٹک پر آنے سے مثبت مواد کی تخلیق اور تشہیر ہوگی۔

متعلقہ تحاریر