ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست دے دی

اگلے سال تک ٹک ٹاک کے فعال صارفین کی تعداد تقریباً ایک ارب ہوگی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کو مات دے دی ہے۔ ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں سر فہرست ہے۔

سال 2020ء میں عالمی سطح پر ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں ٹک ٹاک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایپ پر کئی ممالک میں پابندیاں بھی عائد کی گئیں جس کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

تجزیاتی ادارے ایپ اینی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صارفین میں سالوں سے مقبول ایپ فیس بک دوسرے نمبر پر جبکہ ٹک ٹاک پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ توقع ہے کہ اگلے سال تک ٹک ٹاک کے فعال صارفین کی تعداد تقریباً ایک ارب ہوگی۔

دوسری جانب فیس بک کے ماتحت ایپس واٹس ایپ تیسرے اور انسٹاگرام پانچویں نمبر پر آگئی۔

ٹک ٹاک نے فیس بک کو شکست
PC: APP Annie

عالمی وباء کے باعث دنیا بھر میں ورک فرام ہوم کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ اسی وجہ سے ویڈیو کانفرنس ایپ زوم کلاؤڈ میٹنگز فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی۔ اس سے قبل اس کا شمار  200 ایپس کی فہرست میں بھی نہیں آتا تھا۔

گوگل کی ویڈیو کانفرنس ایپ گوگل میٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک کے ذریعے وال مارٹ سے شاپنگ

انیپ اینی کے مطابق عالمی وباء کے باعث 2020ء میں موبائل فون کا استعمال پہلے سے کئی حد تک بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران موبائل فون ہی لوگوں کے لیے واحد تفریح کا ذریعہ تھا۔ سال 2020ء کے آخر تک اینڈرائیڈ فون کا استعمال 3.3 ٹریلین گھنٹوں تک پہنچ جائے گا۔

گیمنگ ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ میں بھی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر