ذائقہ 360: قصور کی مچھلی فرائی کا نہر سے فارم تک کا سفر
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی مچھلی کو نا صرف شہر قصور بلکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں خاصی اہمیت حاصل ہے۔ ابتدا میں قصور میں نہری اور دریا کی مچھلی فروخت کی جاتی تھی لیکن مچھلی کی مانگ میں اضافے اور پذیرائی کی وجہ سے اب اُس کی طلب پوری کرنے کے لیے فارم کی مچھلی استعمال کی جاتی ہے۔
قصور کی مچھلی 70 کی دہائی میں قصور کے قدیم اندرون محلے ہر دین قصور کی تنگ گلیوں سے شروع ہوئی اب اس کی مقبولیت کے باعث مچھلی کی بہت سی دکانیں کھل چکی ہیں۔ مگر قصور کے قدیمی محلے کوٹ ہردین قصور میں پرانی دکان آج بھی موجود ہے
دکاندار کا کہنا ہے کہ ڈھائی سے 3 کلو مچھلی لی جاتی ہے، صاف کر کے ایک دن تک مصالحہ لگا کر رکھ دی جاتی ہے۔ 200 سے اڑھائی سو گرام کی کٹنگ کر کے پہلے توے پر ہاف فرائی کیا جاتا ہے دوسرے اور تیسرے توے پر فل فرائی کیا جاتا ہے مچھلی کو اپنے ہاتھ کے تیار شدہ مصالحہ جات سے تیار کیا جاتا ہے مچھلی کی تیاری میں زیادہ وقت نہیں مگر محنت زیادہ لگاتی ہے۔
یہ بھی دیکھیے
ذائقہ 360: مغلوں کا چپلی کباب پشتونوں کا چپل کباب کیسے بنا؟
یہ مچھلی 850 روپے فی کلو فروخت کی جاتی ہے اور اُس کے ساتھ چٹنی اور رائتہ فراہم کیا جاتا ہے جو اِس کے ذائقے کو مذید لذیز بنا دیتا ہے۔
قصور شہر اپنی مزیدار مٹھائیوں اور مصالحے دار مچھلی کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے علاؤہ قصور کے کھانوں میں فالودہ، قصوری اندرسا، بھلے پکوڑیاں، اوجڑی اور ناشتے میں دہی کلچہ نہایت مرغوب سمجھے جاتے ہیں۔
لاہور میں ہمارے نامہ نگار دانیال راٹھور نے قصور کی مشہور ترین دکانوں میں سے ایک کا دورہ کیا اور مذیدار فش فرائی کا لطف اُٹھایا۔ اور وہاں اُنہوں نے ایل ویڈیو بھی بنائی آپ بھی دیکھیے۔