نوجوان ریپر نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کر دیا
حریرا احمد کا پی ایس ایل ترانہ گروو میرا پر بازی لے گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ترانے گروو میرا کو شائقین کی بڑی تعداد نے ناپسند کیا ہے۔ ایسے میں ایک نوجوان ریپر نے تنگ آکر خود ہی گانا تیار کرلیا ہے۔ حریرا احمد کا پی ایس ایل کا ترانہ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
پاکستان میں 20 فروری سے پی ایس ایل میچز کا آغاز ہونے والا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ گزشتہ ہفتے چھٹے سیزن کا ترانہ گروو میرا ریلیز ہوا لیکن شائقین کی بڑی تعداد نے اسے ناپسند کیا ہے۔
نوجوان ریپر حریرا احمد نے پی ایس ایل کا ترانہ بنا کر سوشل میڈیا ریلیز کردیا ہے۔ زبردست دھن پر بنے ہوئے اس گانے کو صارفین بےحد پسند کررہے ہیں۔ کم بجٹ میں بنائے گئے گانے کی ویڈیو میں گلوکار اپنے دوستوں کے ساتھ شہر کی سڑکوں پر گھومتے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Sir @teenRuined 😍😍😍 This support and response 😭😢❤❤❤. Thankyou very much meri is kosish ko is gaanay ko itna zyada pyar denay ki or lyrics ko itna zyada pasand karnay ki. Thankyou very much Sir. https://t.co/XO3q9dilxD
— Huraira Ahmed Warraich (@HurairaAhmedWa1) February 8, 2021
پی ایس ایل کے باضابطہ ترانے میں گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور 2 ریپرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ترانہ خاص مقبولیت حاصل نہیں کرسکا ہے۔ اگر پی ایس ایل انتظامیہ ہر سال ٹورنامنٹ منعقد کرانے سے قبل اُس کے ترانے کےلیے کوئی مقابلہ منعقد کرائے تو ممکن ہے کہ اُس کے بعد بننے والا ترانہ سب کو پسند بھی آئے اور نوجوان گلوکاروں کو آگے آنے کا موقع بھی مل سکے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل ترانے پر علی ظفر اور میشا شفیع پھر آمنے سامنے
واضح رہے کہ گروو میرا کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر سے نیا گانا بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ پچھلے سال بھی علی ظفر نے مداحوں کے اسرار پر پی ایس ایل کے لیے گانا میلہ لوٹ لیا تیار کیا تھا۔