رمیز راجہ کا توصیف احمد کے لیے طبی امداد کا مطالبہ

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا ہے کہ موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں کے لیے بھی ہیلتھ انشورنس کا بندوبست کیا جائے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے حکام سے کھلاڑیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد چند روز قبل ہی ایک شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور گئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ نجی اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر صابر ملک نے بتایا کہ ’سابق کرکٹر دمے کے مریض تھے اور ڈاکٹروں نے تقریباً 3 سال قبل ان کے جسم میں اسٹنٹ بھی داخل کیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’توصیف احمد کو انجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم کھلاڑی کے لیے آئندہ چند گھنٹے تشویشناک ہیں۔‘

شعبہ کھیل کے صحافی فیضان لاکھانی نے توصیف احمد کے لیے دعائیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

جس کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے توصیف احمد کی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹ کے کمنٹیٹر رمیز راجہ نے توصیف احمد کی صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ان کے علاج کے مالی پہلو پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ اور سابقہ ​​کھلاڑیوں کے لیے بھی ہیلتھ انشورنس کا بندوبست کریں جنہوں نے ملک کی خدمت کی ہے اور وقار حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ کی کرکٹ کے بعد سیاست پر کمنٹری

رمیز راجہ کی اس ٹوئٹ کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے نے اس دور کی طرف اشارہ کیا ہے جب کھیلوں کا شعبہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھا۔

رمیز راجہ نے جواب میں ہرشا بھوگلے کے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔

اس کے علاوہ کرکٹ کے مصنف براڈکاسٹر چندریش نارائنن نے بھی سابق پاکستانی کھلاڑی کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

توصیف احمد نے پاکستان کے لیے 1980 سے 1993 کے درمیان 34 ٹیسٹ میچز اور 70 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلے ہیں۔

متعلقہ تحاریر