ترکی میں یاٹ کی فروخت عروج پر

ترکی میں کرونا کی وبائی صورتحال کے دوران لوگوں کی کشتی کے سفر میں دلچسپی بڑھی ہے اور یاٹ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔

ترکی کی یاٹ انڈسٹری میں فروخت اور پیداوار میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ترک مسافروں میں رواں سال موسم گرما کی تعطیلات کے لیے کشتیاں کرائے پر لینے کی دلچسپی میں 280 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ وباء کے تسلسل کی وجہ سے یاٹ کی سالانہ پیداوار دوگنی ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

معیشت اور ماحول کی بہتری کے لیے کچرے کی ری سائیکلنگ

ترکی کے سمندری درآمد کنندگان اور یاٹ مینوفیکچررز حال ہی میں استنبول میں ایک کشتی میلے کے دوران اپنے ممکنہ صارفین کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔ کشتیوں کا یہ میلہ یکم سے 6 جون کے درمیان منعقد ہونا طے پایا تھا لیکن میلے میں لوگوں کی دلچسپی بڑھی تو اس کی توسیع  7 جون تک کردی گئی۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر