ثناء میر کو ’خاتون کمنٹیٹر‘ کہنا محمد مالک کے گلے پڑ گیا
ٹوئٹر صارفین نے محمد مالک کو بتایا کہ دنیا بھر میں کرکٹرز کے لیے بیٹرز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

سربراہ ہم نیوز محمد مالک نے پاکستان کی وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی کمنٹری پر نامناسب تبصرہ کیا تو سوشل میڈیا پر خود ان کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ شنیرا اکرم اور کھیلوں کے صحافیوں نے محمد مالک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان کی خواتین مختلف کھیلوں میں اپنی پہچان بنارہی ہیں۔ وومن کرکٹ ٹیم میں بھی خواتین کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ افسوس کہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد اب تک کرکٹ اور کمنٹری کو صرف مردوں تک محدود رکھنے کے حامی ہیں۔ سربراہ ہم نیوز محمد مالک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر ثناء میر کی کمنٹری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی یہ سمجھائے کہ ’خاتون کمنٹیٹر‘ نے بیٹسمین کے بجائے بیٹرز کی اصطلاح کیوں استعمال کی؟
ٹوئٹ کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم میدان میں آگئیں۔
“Lady Commentator”? 😲😬🤦🏻♀️ #SanaMir https://t.co/gLKZw3AqfV
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 11, 2021
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاک اور فیس بک پر پی ایس ایل میچز کا مزہ دوبالا
صحافی گلمینے نے محمد مالک کے ٹوئٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے ’خاتون کمنٹیٹر‘ کی اصطلاح پر حیرت کا اظہار کیا۔
Ummm lady commentator? Really? https://t.co/34Rv0ZRXlz
— Gule (@gulmeenay) June 11, 2021
صحافی و تجزیہ کار عافیہ سلام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ثناء میر کے لیے ’خاتون کمنٹیٹر‘ کا لفظ استعمال کیا، تو کیا دیگر کمنٹریٹرز کے لیے ’مرد کمنٹیٹر‘ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے؟ تمام کمنٹیٹرز کو صرف ان کے نام سے کیوں نہیں پکارا جاتا؟
lady commentator? are all the others called male commentators? why not just take names?
— afia salam (@afiasalam) June 11, 2021
معروف اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی نے اپنی ٹوئٹ میں ثناء میر کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے اب بیٹرز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
The lady is Sana Mir, the former captain of Pakistan Women cricket team and one of the best talent in women cricket, one of the most celebrated female cricketers in the world. And, “batter” is now globally accepted term for batsman
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) June 10, 2021
متعدد ٹوئٹر صارفین نے بھی محمد مالک کی ٹوئٹ پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے بیٹرز کا لفظ استعمال کرنا غلط نہیں ہے۔
ICC have changed the tern batsman as now women play cricket too … They are called batters now
— Stalker (@Stalker_053) June 10, 2021









