سیاست سے کھیل کے میدان تک لاڑکانہ کے نوجوان چھاگئے

بلاول بھٹو زرداری اور شاہ نواز دھانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کھیل اور سیاست کا ساتھ بہت پرانا ہے، گزشتہ روز لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ میں زبردست تقریر کرنے پر اور فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹی وی اسکرینز پر چھائے رہے۔

نوجوانوں کو کسی بھی ملک کا مستقبل کہا جاتا ہے اور اگر یہ مستقبل روشن دکھائی دے تو اس سے اچھی کیا بات ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز لاڑکانہ کے دو نوجوانوں نے سیاست اور کھیل کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کی خوب داد وصول کی۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہ نواز دھانی نے کل میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے لاہور قلندرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ شاہ نواز دھانی میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابوظہبی پی ایس ایل سیزن 6 کے اب تک کہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوجوان فاسٹ بالر کی وکٹوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول ہاؤس میں آگ پر وفاقی حکومت کے فائر ٹینڈر نے قابو پایا

اسی طرح پاکستان کی پہلی وزیر اعظم بننے والی خاتون بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے بھی کل سب کو بتادیا کہ سیاست میں ان کا کیئریر کتنا روشن ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں دھواں دار تقریر کی جس کے چرچے کل پورے دن ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ہوتے رہے۔

 

متعلقہ تحاریر