آصفہ بھٹو’کول’ ہیں

کیا جہانگیر خان ترین اور اُن کے صاحبزادے علی ترین حالیہ ٹویٹ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا رخ کر سکتے ہیں؟

محترمہ بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو والدہ کے نقش قدم پر چلنے لگیں ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں سندھ کی اس بیٹی کی سیاسی انٹری نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ ہر کسی نے آصفہ میں محترمہ کی جھلک دیکھی۔ تحریک انصاف سے منسلک پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ‘ملتان سلطانز’ کے مالک علی ترین بھی آصفہ کے مداح ہوگئے۔

علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثرکن ہے’۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ میں ‘کول’ کا لفظ استعمال کیا۔

ماضی میں تحریک انصاف کے بنیادی رکن سمجھے جانے والے جہانگیر ترین کے صاحبزادے نے یہ بات کی تو پی پی کارکن نے بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ یحییٰ نور نے پوسٹ پر کمنٹ میں علی ترین کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘اگر آپ اس قدر متاثر ہیں تو ہم آپ کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں’۔ علی ترین نے بھی سیاسی بلا گھماتے ہوئے آفر ٹال دی۔

یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ جہانگیرترین کا تحریک انصاف میں اب کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اس بات کا اقرار خود وزیراعظم عمران خان اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حکومتی لچک مذاکرات کا اشارہ ہے؟

ان حالات کو دیکھتے ہوئے علی ترین کا جھکاؤ پیپلزپارٹی کی جانب بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جوسیاست کے کھیل میں کوئی نئی تبدیلی لاسکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے بعد اگر کہیں مستحکم نظر آتی ہے تو وہ جنوبی پنجاب ہے۔ ملتان جلسہ اس کی واضح مثال ہے۔ ایسے میں اگرمستقبل میں جہانگیر ترین اورعلی ترین پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں تو کوئی حیران کن بات نہیں ہوگی۔

متعلقہ تحاریر