فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے۔ حکومت کے ارادے واضح ہو چے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مجھے نااہل کیا گیا تو لوگ میرے نظریے کو ووٹ دیں گے، عمران خان
عمران خان اوپر سے نہیں آیا جس کو گرفتار نہیں کیاجاسکتا، صدر ن لیگ لاہور
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔
فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،شیخ رشیدhttps://t.co/Ssook7qfcL
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 25, 2023
انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پر کیا خاک اعتبار کرے گی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن پر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اورIMF کی شرائط سر پر ہیں۔ وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے۔ ملک جام ہے حکومت کا کام تمام ہے۔ فواد کی گرفتاری جلتی پر پیڑول کا کام کرے گی۔ اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔