گوتم اڈانی کے ستارے گردش میں آگئے، 35ارب ڈالر نقصان کا سامنا

ہندن برگ ریسرچ کےگوتم اڈانی کی اربوں ڈالر کرپشن کا پردہ فاش کرنے کے بعد بھارتی سیاست ، تجارت  اور اسٹاک مارکیٹ گردش میں آگئیں، اڈانی گروپ کے سربراہ کو 33 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے جبکہ موڈیز کا کہنا ہے کہ دوبارہ سرمایہ اکٹھا کرنا انتہائی  مشکل ہوگا

امریکی کمپنی ہندن برگ ریسرچ کے بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کی مالیاتی بدعنوانی کے انکشافات نے انڈیا کی سیاست،اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچادی ہے جبکہ اڈانی کے ستارے بھی گردش میں آگئے ہیں۔

ہندن برگ ریسرچ نے گوتم اڈانی کی اربوں ڈالر کی کرپشن کا انکشاف کیا جس کے بعد بھارت میں اڈانی گروپ سے متعلق انکوائری کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس کے باعث پارلیمنٹ  شدید افراتفری مچا رہی ۔

یہ بھی پڑھیے

گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش ہونے پر بھارت میں ہلچل مَچ گئی

بھارت ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کی ہے کہ اسٹاک میں ڈرامائی گراوٹ کے معاملےکی تحقیقات کی جائے جبکہ دوسری جانب عالمی مالیاتی ایجنسی موڈیز نے بھی اڈانی گروپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔

موڈیز نے خبردار کیا کہ حصص میں کمی سے اڈانی گروپ کی سرمایہ بڑھانے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، الانکہ ساتھی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے اس کی درجہ بندی پر کوئی فوری اثر نہیں دیکھا۔

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا، "یہ منفی پیش رفت اگلے 2 سالوں میں کمٹڈ کیپیکس یا میچورنگ قرضوں کو دوبارہ فنانس کرنے کے لیے گروپ کی سرمایہ اکٹھا کرنے کی صلاحیت کو کم کر سکتی ہے۔

ہندن برگ کی رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کو مالی طور پر  شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اڈانی گروپ کے حصص کی قیمتیں گرنے سے انٹرپرائزز کو 33ارب ڈالر تک کا نقصان ہو چکا ہے ۔

اڈانی گروپ کی مارکیٹ  ویلیو ں کو اب تک 100 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ فلیگ شپ اڈانی فرم ایک موقع پر 35 فیصد گر گئی۔موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ دوبارہ سرمایہ اکٹھا کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ ریسرچ نے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص  بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

نریندر مودی کے ساتھی گوتم اڈانی کی این ڈی ٹی وی پر مکمل کنٹرول کی کوششیں

امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈانی گروپ کی کمپنیز اکاؤنٹنگ فراڈ اور اسٹاک مارکیٹ میں بڑی  ہیرا پھیری میں ملوث ہیں۔

ہندن برگ ریسرچ نے ایشیاء کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی پر کارپوریٹ سیکٹر کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا مرتکب قرار دیا  ہے ۔

متعلقہ تحاریر