پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے میں 4 دن باقی، شائقین کا جوش جگانے کیلیے پرومو جاری

جو ہر پاکستان کے دل پر چھاجاتے ہیں، یہ سب ستارے ہمارے ہیں، پرومو میں پاکستان کے سب سے بڑے اور کامیاب اسپورٹس ایونٹ کو اپنانے کا پیغام

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے میں صرف 4 دن باقی ہیں ۔ایونٹ کے منتظمین نے شائقین کا جوش جگانے کیلیے زبردست پرومو جاری کردیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کاآغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جارہا ہے۔پہلے میچ میں میزبان ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا نغمہ کون کون سے گلوکار گائیں گے؟ نام سامنے آگئے

پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کا اعلان، ایرن ہالینڈ پرجوش

پی ایس ایل  کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کیے گئے پرومو میں  پاکستان کے سب سے کامیاب اسپورٹس ایونٹ کو اپنانے کاپیغام دیا گیا ہے۔پرومو کے ساتھ کیپشن میں لکھاگیا ہے کہ جو ہر پاکستان کے دل پر چھاجاتے ہیں، یہ سب ستارے ہمارے ہیں، اپنے ستاروں کو 5 دن میں ایکشن میں دیکھیں۔

اس سے قبل پی ایس ایل  کےمنتظمین نے اس سال کا ترانہ گانے والے گلوکاروں  کے نام جاری کیے تھے۔رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ترانے میں گلوکار عاصم اظہر، شے گل، فارس شفیع اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ تبصرہ نگاروں اور میچ آفیشلز کے نام بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر