کمالیہ: درخت سے بالن اتارتے ہوئے محنت کش ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق
ریسکیو ٹیم نے نوید کی لاش کو درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کر دیا۔ موت کی خبر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔
گھر کا چولہا جلتا رکھنے کی کوشش میں 45 سالہ محنت کش سڑک کنارے درخت سے بالن بناتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے جھول گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش اتار کر اسپتال منتقل کر دی۔
کمالیہ کے نواحی علاقہ 708 گ ب کا رہائشی محنت کش 45 سالہ نوید مزدوری سے واپس گھر جاتے 714 گ ب روڈ پر سڑک کنارے شیشم کے درخت پر گھر کے چولہے کے لیے بالن بنانے کے لیے چڑھا اور درخت کی شاخیں کاٹنے کے دوران پاس سے گزرتی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے الجھ کر جھول گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مظفر گڑھ میں سستے آٹے کیلیے ذلیل و خوار ہونے والے شہریوں پر لاٹھی چارج
بھارہ کہو بائی منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق
اس دوران کرنٹ کے جھٹکے سے اسکی ٹانگ کٹ کر دور جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو اور واپڈا (فیسکو) کی امدادی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیم نے نوید کی لاش کو درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کر دیا۔ موت کی خبر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔









