گوتم اڈانی مالی بحران کا شکار؛ بلینیئرز انڈیکس میں تیسرے سے 38 ویں نمبر پر آگئے
ایشیاء کے پہلے اور دنیا کے تیسرے امیر ترین بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی مسلسل مالی بحران اور کاروباری نقصان کی وجہ سے بلینئرز لسٹ میں تیسرے سے 38 ویں نمبر پر آگئے،ایک ماہ کے دوران گوتم اڈانی 150 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرچکے ہیں
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی اربوں ڈالرز کے بدترین مالی نقصان کے بعد امیر ترین افراد کی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔
ایشیاء کے پہلے اوردنیا کے تیسرے امیر ترین بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی مسلسل مالی بحران اور کاروباری نقصان کی وجہ سے بلینئرز لسٹ میں تیسرے سے 38 ویں نمبر پر آگئے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتیوں نے گوتم اڈانی پر کرپشن کے الزامات کو ملک پر حملہ قرار دے دیا
گوتم اڈانی کو ایک ماہ کے دوران 150 ارب ڈالر کا نقصان ہونے پر بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس نے بھارتی بزنس ٹائیکون کو تیسرے نمبر سے 38 ویں نمبر پر منتقل کردیا ہے ۔
امریکی ادارے ہندن برگ کی گوتم اڈانی کی اربوں ڈالرز کی مالیاتی ہیرا پھیری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے اڈانی گروپ مسلسل مالی بحران کا سامنا کررہا ہے ۔
ہندن برگ کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد لیکر اب تک گوتم اڈانی گروپ کو 150 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا ہے۔ اس سے قبل وہ ایشیاء کے امیر ترین شخص تھے ۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے ایک اور بڑے پیمانے پر عالمی امیروں کی فہرست میں گوتم اڈانی کو تقریباً 40 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ 30ویں نمبر پر رکھتا ہے۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں بھارتی بزنس تائیکون امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 85 ارب ڈالرز کے ساتھ فہرست میں 8 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔
یاد رہے کہ امریکی تحقیقی کمپنی ہندن برگ نے اپنی رپورٹ میں امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی کے گروپ پر الزام لگایا گیا تھا کہ یہ کارپوریٹ فراڈ میں ملوث ہیں۔
امریکی تحقیقی کمپنی ہندن برگ کی بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے خلاف کارپوریٹ فراڈ سے متعلق رپورٹ کو قوم پرستوں نے ہندوستان پر حملہ قرار دے دیا ہے ۔
بھارتی پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن نے ہندن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو قوم کو غیرمستحکم کرنے کی سازش قرار دیا جبکہ سابق فوجی جرنیل اسے ملک پر حملہ قرار دیا ۔
اڈانی گروپ کے قانونی سربراہ جتن جالندھروالا نے کہاکہ ہندن برگ کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی اور ہندوستانی قوانین کی دفعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
گوتم اڈانی کے اربوں ڈالر کے فراڈ کا پردہ فاش ہونے پر بھارت میں ہلچل مَچ گئی
امریکی کمپنی ہندن برگ ریسرچ کے بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کی مالیاتی بدعنوانی کے انکشافات نے انڈیا کی سیاست،اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچائی ہوئی ہے ۔
بھارت ارکان پارلیمنٹ نے اسٹاک میں ڈرامائی گراوٹ کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اڈانی گروپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔