عادل راجا نے لندن میں اپنے خلاف پولیس تحقیقات کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا
لندن میں مقیم ریٹائرڈ میجرعادل راجا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات کے لیے طلب نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط جعلی ہے
لندن میں مقیم ریٹائرڈ میجر عادل راجا نے اپنے خلاف لندن میں پولیس تحقیقات سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا میٹروپولیٹن پولیس سے طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا ۔
ریٹائرڈ میجر عادل راجا نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلب نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے تاحال نازیبا مواد نہیں ہٹایا، ادکارہ مہوش حیات
جیو نیوز سے منسلک اینکر پرسن منیب فارق سمیت کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک مراسلہ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ میٹروپولیٹن پولیس نے عادل راجا کو طلب کرلیا ہے ۔
لندن میٹروپولیٹن پولیس کا میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف برطانیہ کے سائبر قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کا آغاز، 6 مارچ کو طلبی. pic.twitter.com/ezt4OLDsYe
— Muneeb Farooq (@muneebfaruqpak) March 3, 2023
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ برطانوی پولیس نے عادل راجہ کو سماجی رابطوں کی سائٹس پر ان کی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پولیس کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عاد ل راجا برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تاہم عادل راجا نے مراسلے کو جعلی قرار دے دیا ہے ۔
شتونگڑوں کیجانب سے لندن میٹروپولیٹن پولیس کا نام استعمال کرکے ایک جعلی خط پھیلایا جارہا ہے۔ اوئے پٹواریوں انگریزی تو ٹھیک لکھنی سیکھ لو پہلے جاہلوں۔
— Adil Raja (@soldierspeaks) March 3, 2023
عادل راجا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ آن لائن پھیلائے جانے والا خط جعلی ہے۔
اے آر وائے سے منسلک صحافی فرید احمد قریشی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ برطانوی میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ خط جعلی ہے۔
Letter is fake, Met Police have confirmed that they don’t have a DC Met Police or a Commander Cosovanu Cristina. @soldierspeaks https://t.co/BTDokih68i
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) March 3, 2023