سائمن ڈول کو حسن علی کی اہلیہ پر لاعلمی میں کیا گیا تبصرہ مہنگا پڑگیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف فتح کے بعد اسکرین پر نمودار ہونے والی حسن علی کی اہلیہ پر سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول نے نامناسب جملہ کہا، صارفین نے تبصرہ نگار پر پابندی کا مطالبہ کردیا

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول کوپی ایس ایل 8 کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی کے موقع پر اسکرین پر نمودار ہونے والی حسن علی کی اہلیہ کے بارے میں لاعلمی میں کیاگیا نامناسب تبصرہ مہنگا پڑگیا۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے قومی کرکٹر کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے پر سابق کیوی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر پی ایس ایل کے دروازے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فخر زمان کی شاندار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کردیا
پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ انکے والدین کا جذبہ بھی عروج پر
بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست کے بعد کیوی تبصرہ نگار کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب جملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔
Simon Doull about Hassan Ali’s wife 😲#PSL8 pic.twitter.com/Hg4MWdCmza
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 9, 2023
وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف کامیابی کے بعد ڈگ آؤٹ میں موجوداسلام آباد کے کھلاڑی اور پویلین میں موجود مداح جشن منارہے ہیں کہ اس دوران کیمرا اچانک خوشی سے چھلانگیں لگانے والی حسن علی کی اہلیہ کی جانب جاتا ہے ۔
اس موقع پر سائمن ڈول نے حسن علی کی اہلیہ سے متعلق جملہ کہا کہ آج انہوں نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں! جبکہ پش منظر میں انکے ساتھی تبصرہ نگار وں کو ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
سائمن ڈول کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے تو سائمن ڈول پر پابندی لگانے کا ہی مطالبہ کردیا۔
Ban Kro Iss Ko @TheRealPCB https://t.co/mO1j0bw7Il
— Fan Girl 🤍🫶🏻 (@HafeezFanGirl) March 9, 2023
Heard it the other day and was disgusted by it. Good to know people are picking this up(even if the intent feels a little shady) https://t.co/3UzXjcJNTc
— m K (@k_marium) March 9, 2023
تاہم صارفین کی بڑی تعداد سائمن ڈول کےدفاع میں بھی سامنے آگئی۔ ایک صارف نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں ہے، تنازع پیدا کرنے کی کوشش مت کرو۔
Nothing wrong with what he said. Stop trying to create controversy
— khuram (@thekhurram888) March 9, 2023
نام تبدیل کر لو بھائی کرکٹ پاکستان سے
— All Sports (@Msports85) March 9, 2023
Chutiyape ki bhi had hooti hai 🤣🤣 usko to pata bhi nahi hai aur naahi woh hasan ali ki biwi thi😂
— rabi ahmed (@rabiambrose69) March 9, 2023
ایک اور صارف نے کہاکہ اس میں کوئی چیز متنازع نہیں ہے، ہم اتنے زہریلے کب سے ہوگئے؟ایک صارف نے وڈیو شیئر کرنے والے ٹوئٹر ہینڈل کرکٹ پاکستان کو اپنا نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔ایک اور صارف نے لکھاکہ سائمن ڈوول کو کیاپتہ کہ یہ حسن علی کی اہلیہ ہے؟