ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت نامے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔ حلف نامے کے مطابق جلسے کی انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہو گی۔
حلف نامے کے مطابق جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقہ میں بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2023 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
نیب کیسزمیں بھی عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ سے 10 روز کا ریلیف مل گیا
نوٹی فیکیشن کے مطابق سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
جلسہ کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ زمہ دار ہوگی۔ ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کارروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہ ہوگی۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق جلسہ میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے، یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ جلسہ کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے
ضلع انتظامیہ کے اجازت نامے کے مطابق جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے۔ جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔ جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔
اجازت نامے کے مطابق دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پرعمل کریں گے۔ جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کریں گے۔ جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی۔ زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔